لاہور(پی پی آ ئی)و زیر اعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کوباباگرونانک کے553ویں جنم دن پر مبارکباد ےتے ہو ئے کہا کہ گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو پنجاب آمد پر”جی آیاں نوں“کہتے ہیں۔پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ایک دوسرےکی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے، یگانگت اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرونانک نے اقدار، محبت،انسانیت اوربردباری کادرس دیا،گرونانک کی تعلیمات میں لوگوں کے وقار،مساوی حقوق،بین المذاہب ہم آہنگی اورضرورت مندوں کی مددکی جھلک ملتی ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے مذید کہا کہ کرتار پور رہداری کا قیام عمران خان کی سابق وفاقی حکومت کا تاریخی کارنامہ اورسکھ برادری کیلئے تحفہ ہے۔ پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں، سکھ برادری کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔
Next Post
ریحام خان کی پی ٹی آئی پر طنز
Tue Nov 8 , 2022
پرویز الٰہی پلستر لگا کر وزیراعلی بن سکتا ہے تو ہو سکتا ہے عمران خان بھی پر پلستر لگاکروزیراعظم بن جائے اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سا بق اہلیہ ریحام خان نے اپنے ٹو ئٹر پر پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہو […]
