لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

لکی مروت(پی پی آ ئی) پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے تھانہ پیزو کی حدود میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد ارشاد عرف حیدر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد سے خود کار اسلحہ، ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا گیا۔ ارشاد عرف حیدر دہشت گردی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ریحام خان کی پی ٹی آئی پر طنز

Tue Nov 8 , 2022
پرویز الٰہی پلستر لگا کر وزیراعلی بن سکتا ہے تو ہو سکتا ہے عمران خان بھی پر پلستر لگاکروزیراعظم بن جائے اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سا بق اہلیہ ریحام خان نے اپنے ٹو ئٹر پر پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہو […]