اسلام آباد ایئرپورٹ کے راستے کلیئر کرانے کی اجازت طلب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد پولیس نے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر سے اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والے راستوں، بشمول لاہور پشاور موٹروے، کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ایک خط میں آئی جی اسلام آباد نے ایئرپورٹ جانے والے راستوں اور تین ٹول پلازے کو کلیئر کروانے کے لیے فورس کے استعمال کی اجازت مانگی ہے۔خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ اور اس کے راستے انتظامی طور پر پنجاب کی حدود میں ہیں تاہم سفارتکار اور غیر ملکی شخصیات اسے وفاقی دارالحکومت تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں لہذا یہ معاملہ اہمیت کا حامل ہے۔آئی جی کے مطابق ایئرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ ملک کے لیے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔ ’ٹھلیاں اور پشاور موٹروے پر رکاوٹیں بین الاقوامی مصائب کا شکار ہوسکتی ہیں۔خط کے متن کے مطابق اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا اختیار دیا جائے اور تمام صوبوں کو واضح ہدایات دی کر ٹول پلازوں تک رسائی دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک میں چند فرد نہیں بلکہ پورا نظام برہنہ ہو گیا: اسد عمر

Tue Nov 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں چند فرد نہیں بلکہ پورا نظام برہنہ ہو گیاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آ ئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک […]