پی ٹی آئی کا احتجاج جاری راولپنڈی تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند،موٹروے کے اطراف میں درخت جلا ڈالے

راولپنڈی/لاہور(پی پی آ ئی) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں پی ٹی آئی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے۔ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف راولپنڈی کے مری روڈ پر پارٹی کارکنوں کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا، جس کی وجہ سے سڑک بند ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے جبکہ دھرنے کی وجہ سے شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں منگل کے دن بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ احتجاج کے باعث مری روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ اور شمس آباد کے قریب کاروباری مراکز مکمل بند ہیں جب کہ جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چل رہی ہے،علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے مری روڈ اقبال پارک کے مقام پر بھی دونوں جانب سے بند ہے۔ اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ، پیرودھائی موڑ روڈ اور سلپ ٹرن کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ا±دھر ٹیکسلا جی ٹی روڈر تہ شاہ مارگلہ کے مقام پردونوں اطراف سے بندہے۔دوسری جا نب پی ٹی آئی کارکنان کا ایم ٹو موٹر وے پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ،مظاہرین نے ٹائر اور موٹروے کے اطراف میں لگیں جھاڑیاں اور درخت بھی جلا ڈالے ،ایم ٹو موٹروے دونوں اطراف سے بند ،موٹر وے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،موٹر وے کے دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی لائنیں رات سے موجود ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹر وے بند ہونے سے شدید زہنی ازیت سے دوچار ہیں ۔واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر اسمبلی واثق قیوم نے گزشتہ روز موٹر وے پر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ موٹروے ایم 2 بندش سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد سب کاہے ہمیں کوئی طاقت اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتی: شیخ رشید 

Tue Nov 8 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد سب کاہے ہمیں کوئی طاقت اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتی ہے،13پارٹیاں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور جھگڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہیں۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سابق وزیر دا […]