اسلام آباد سب کاہے ہمیں کوئی طاقت اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتی: شیخ رشید 

را ولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد سب کاہے ہمیں کوئی طاقت اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتی ہے،13پارٹیاں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور جھگڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہیں۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سابق وزیر دا خلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکو متی ارکان چاہتے ہیں عوام اور اداروں کی لڑائی ہو اوریہ الیکشن کی مدت بڑھائیں،وہ لوگ بھی آج عمران خان کے ساتھ ہوگئے ہیں جو پہلے اس کے ساتھ نہیں تھے،پہلے حکومت کی پالیسیوں سے نفرت تھی،اب لوگ ان کے چہروں سے بھی نفرت کرتے ہیں، عمران خان پرحملہ مافیاکی آخری سازش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوردروازے سے چوروں کوچوری سے مسلط کیاگیاہے۔مولانا فضل الرحمان نے جو ناشائستہ زبان استعمال کی وہ عالم دین کم اورمولا جٹ زیادہ لگ رہے تھے،خوشی ہے وہ ہندوستانی فلم سٹاروں سے بھی آشنانکلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت کا ڈالر کی اڑان روکنے کے لئے اہم فیصلہ اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سےکم کرکے 50 ہزار ڈالر کردیاگیا

Tue Nov 8 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی) حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی […]