سندھ حکومت کا شادی، اموات، پیدائش اور طلاق کے سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم فیصلہ

کراچی(پی پی آ ئی)سندھ حکومت نے شادی ، اموات، پیدائش اور طلاق کے سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے نادراکوخط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شادی ، اموات، پیدائش و طلاق کے سرٹیفکیٹ سے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، جس کے بعد اب جعلی سرٹیفکیٹس کااجرا واندراج بھی مشکل ہوجائے گا۔اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے نادرا کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اب باہر جانے یا رہائش کی تبدیلی بھی رجسٹرڈ ہوگی۔محکمہ بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں کے دفاترمیں نادرابائیومیٹرک سسٹم مہیاکرے اور نادرا متعلقہ یونین کمیٹی کونسل کی تصدیق کے بغیر کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے۔خط میں کہا ہے کہ پیدائش،موت،بیرون ملک روانگی،شادی کے سرٹیفکیٹ کی اپروول فارم میں تصدیقی خانہ شامل کریں اور یونین کمیٹیز کے دفاتر میں نادرا سسٹم کا تمام ضروریات کا سامان مہیا کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب میں سکلڈ ورک فورس کیلئے اداروں کو جدید خطوط پراستوار کیا جائیگا: پرویز الٰہی

Tue Nov 8 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سکلڈ ورک فورس کیلئے اداروں کو جدید خطوط پراستوار کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں انجینئرنگ یونیورسٹیز اورٹیکنالوجی کالجز کے امور کا جائزہ لیا گیا، پراجیکٹس کی […]