پنجاب میں سکلڈ ورک فورس کیلئے اداروں کو جدید خطوط پراستوار کیا جائیگا: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سکلڈ ورک فورس کیلئے اداروں کو جدید خطوط پراستوار کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں انجینئرنگ یونیورسٹیز اورٹیکنالوجی کالجز کے امور کا جائزہ لیا گیا، پراجیکٹس کی فیزیبلٹی رپورٹ مینجمنٹ اورفنانشل کنسلٹینسی کے لئے مقامی یونیورسٹیز سے رجوع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں سکلڈ ورک فورس کیلئے اداروں کو جدید خطوط پراستوار کیا جائے گا، فیزیبلٹی رپورٹ اور کنسلٹینسی کیلئے مقامی یونیورسٹیز کے پروفیشنل اساتذہ اور طلبہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، مقامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے سے قیمتی زرمبادلہ بچے گا، کنسلٹینسی فراہم کرنے سے طلبہ کی پیشہ وارانہ صلاحتیں اجاگر ہوں گی۔وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ترقی کی دوڑ میں شمولیت کیلئے انجینئرنگ اورٹیکنالوجی پر عبور ضروری ہے، سکلڈ ورک فورس حقیقی ترقی کیلئے ناقابل فراموش کردارادا کرسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لانگ مارچ کمزور جمہوریت کو مزید کمزور کر رہا ہے:سعد رفیق

Tue Nov 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر ریلوے خو اجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کمزور جمہوریت کو مزید کمزور کر رہا ہے،،انتخابات دورہو جائینگے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں لیگی رہنما خو اجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ حقیقی آزادی ما رچ […]