حریت پسند کشمیری نوجوان نذیر احمد راولپنڈی میں انتقال کر گئے

را ولپنڈی(پی پی آ ئی)مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند نوجوان نذیر احمدالمعروف محمد عاقب راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔نذیر احمدنے2000میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم و ستم سے تنگ آ کر ہجرت کرکے مظفرآباد آئے تھے۔ وہ گزشتہ6ماہ سے شدید علیل تھے اور راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، جن کا منگل کے روز انتقال ہو گیا۔ نذیر احمد نے اپنی زندگی بھارتی تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کیلئے وقف کر رکھی تھی اور اس دوران انہوں نے بہت سے مشکلات کا سامنا بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عوام نے عمرانی فتنے کے فساد انتشار اور جھوٹ کو یکسر مسترد کر دیا: جا وید لطیف

Tue Nov 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جا وید لطیف نے کہا ہے کہ عوام نے عمرانی فتنے کے فساد انتشار اور جھوٹ کو یکسر مسترد کر دیا۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں لیگی رہنما میاں جا وید لطیف نے کہا ہے کہ […]