لاہور(پی پی آئی)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ پوری تحریک انصاف اس جعلی ایف آئی آر کو مسترد کرتی ہے،جعلی امپورٹڈ حکومت اور جعلی ایف آئی آر دونوں نامنظور ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیر آباد میں فائرنگ واقعہ کیخلاف ایف آئی آر پر کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت اصلی مجرموں کو بچانا چاہتی ہے، حملے کا مقدمہ ہوائی فائرنگ قراردے کر درج کردیاگیا، یہ قانون کے ساتھ مذاق، عوام کو اصلی مجرم چاہئیں،فیاض الحسن چوہان کاکہناتھا کہ کیا ظلم ہے مجرموں کے ایف آئی آر میں نام نہیں ڈالے گئے، امپورٹڈحکومت اصلی مجرموں کو نہیں چھپا سکتی۔
