کراچی (پی پی آئی) ملک بھر کے علماؤ مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے تجویز پیش کی ہے کہ اکابرین تحریک پاکستان کی تصویریں پاکستان کے تمام سکولوں میں آویزاں کی جائیں تاکہ ہمارے بچوں کو آگاہی ہو سکے کہ پاکستان کن مشکل مراحل سے گزر کر کن اکابرین کی جدوجہد سے قائم ہوا ہے اور قائداعظم نے اپنے اس پاک وطن کے لئے کتنی کاشیں کیں ۔پی پی آئی کے مطابق پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے محکمہ تعلیم اورحکومت پاکستان سے گزارش کی کہ پاکستان کے تمام سکولوں اور کالجوں میں اورہر ضلعی صدر مقام پر “دیوار پاکستان تعمیر کرکے اس پراکابرین تحریک پاکستان کی تاریخی تصاویر آویزاں کرے۔
Next Post
چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل نو
Tue Nov 8 , 2022
بھاولپور (پی پی آئی)پنجاب حکومت نے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل نو کردی ہے۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امو رمحمد بشا رت راجہ کو اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ایم پی اے محمد افضل اتھارٹی کے وائس چیئرمین ہونگے جبکہ ایم پی ایز احسان الحق، فوزیہ عباس نعیم، متعلقہ […]
