ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کی مقدمے کے قانونی  پہلوؤں پرمشاورت شروع تحریک انصاف کا دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے رہنماؤں سے پولیس کی جانب سے درج کیے جانیوالے مقدمے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں عمران خان قاتلانہ حملے کے حوالے سے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کروائی تھی جس پر سپریم کورٹ نے چوبیس گھنٹے میں مقدمہ درج کر کے کاپی پیش کرنے کا حکم دیاتھا تاہم پولیس نے تحریک انصاف کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے اپنی مدعیت میں ہی مقدمہ درج کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقپولیس کے اس اقدام پر تحریک انصاف نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے