ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب قتل کیس، مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور

اسلام آباد (پی پی آئی)ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب قتل کیس میں مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں منظورکر لی گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا یافتہ مجرم بیت اللہ اور صدیق گل کو بری کردیا۔ جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے مختصر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر گزشتہ ماہ 5 اکتوبر فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے میجر لاریب قتل کیس کی تفتیش پر سیریس نوعیت کے سوالات اٹھائے تھے۔مجرم بیت اللہ کو سزائے موت جبکہ گل صدیق کو عمرقید کی سزا ہوئی تھی،15پی پی آئی کے مطابق دسمبر2020 کو اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سزا کا فیصلہ سنایا تھا، میجرلاریب قتل کیس میں بیت اللہ، گل صدیق کو 5 دسمبر2019 کو گرفتار کیاگیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومتی دعوؤں کے برعکس پاکستان کی برآمدات تنزلی کا شکار،درآمدات میں اضافہ

Tue Nov 8 , 2022
کراچی (پی پی آئی)حکومتی دعوؤں کے برعکس پاکستان کی برآمدات تنزلی کا شکارہیں، دستاویزات کے مطابق ایک ماہ کے دوران ایکسپورٹ میں پچھتر ملین ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہ ستمبر میں 2446، اکتوبر میں 2371 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق    ایک ماہ کے دوران […]