پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب پولیس کی حفاظت میں فتنہ فساد مارچ ہورہاہے:راناثنااللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی حفاظت میں فتنہ فساد مارچ ہورہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دورانوفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کی حفاظت میں فتنہ فساد مارچ ہورہا ہے، مٹھی بھرلوگ گاڑی میں آتے ہیں اور ٹائر نکال کر آگ لگاتے ہیں، چند لوگ ٹریفک بلاک کرکے ویڈیوز بناتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پورے ملک میں صرف چند ہزار لوگ ہیں جو احتجاج کے لئے نکلے ہیں، کروڑوں لوگ چند شرپسند احتجاجیوں کی وجہ سے رسوا ہورہے ہیں، عدالتوں سے گزارش ہے کل یہ ریلیف لینے آپ کے پاس آئیں گے اس کا نوٹس لیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایسا نہ ہو پولیس ان کی حفاظت کر رہی ہے، وہ نہ کر پائے، ان فسادیوں کو خبردار کرتا ہوں کہ عوامی جذبات کی رپورٹس ہم تک پہنچ رہی ہیں، آج 2، 4 جگہوں پہر عوام نے اپنے جذبات ظاہر کئے ہیں، کل یہ 10،15 جگہوں پر ہوگی، اس لئے ہوش کے ناخن لیں۔ صوبائی حکومتیں چند احتجاجی مظاہرین کی حفاظت نہ کریں بلکہ ان کو بھگائیں، فوری طور پر قومی شاہراہوں اور موٹرویز کو کھلوائیں، ہم صوبائی حکومتوں کو ان کے آئینی کردار میں لے کر آئیں گے۔