کوئٹہ (پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے لاہور،کراچی،اسلام آبادکے لئے قومی و نجی ایئرلائن کی پروزایں انتہائی کم ہیں جبکہ کوئٹہ سے گوادر،تربت،ژوب،پشاور اور ملتان کے لئے پروازیں بند کردی گئی ہیں کیونکہ ان روٹس پر پروازیں جاری رکھنے سے قومی ایئرلائن کو نقصان کا سامنا تھا۔پی پی آئی کے مطابق کوئٹہ سے کراچی لاہور اور اسلام آباد کے لئے مسافروں کا کافی لوڈ ہے لیکن ان روٹس پر ایک نجی ایئر لائن کی ہفتہ وار صرف 3 پروازیں اسلام آباد جاتی ہیں جبکہ ایک اور نجی ایئرلائن کی ہفتہ وار 2 پروازیں کوئٹہ سے کراچی جاتی ہیں جبکہ کوئٹہ سے لاہور کے لئے قومی ایئر لائن کی 3 پروازیں ہیں جو انتہائی کم ہیں جسکی وجہ سے مسافروں کو اندرون ملک جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، پی پی آئی کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک کسی بھی روٹ کا کم سے کم کرایہ 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
Next Post
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کسان تحریک کے کولگام،شوپیاں،سری نگر میں مظاہرے
Wed Nov 9 , 2022
کولگام/شوپیاں /سری نگر (پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ”جموں و کشمیر کسان تحریک“نے پھلوں کے کاشتکاروں کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات نہ کرنے پر قابض بھارتی انتظامیہ کے خلاف کولگام/شوپیاں /سری نگر میں مظاہرے کئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق تنظیم کے رہنما محمد ایوب چوپان […]
