ٹوکیو/اسلام آباد (پی پی آئی) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ جاپان کے دوران 18ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت کی ہے اور اہم ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے جاپان کا سرکاری دورہ کیا اور مختلف ممالک کی بحری افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایف آر کا مشاہدہ کیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک بحریہ نے 18ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت کی جسکا مقصد دنیا کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف نے جاپان کی اعلیٰ عسکری قیادت بشمول رائل نیوی برطانیہ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، کولمبیا، انڈونیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ، جنوبی کوریااور سنگاپور کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں نے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف کے اس دورے اور پاک بحریہ کے جہازوں کی آئی ایف آر میں شرکت سے دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔دوسری جانب پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس شمشیر اور پی این ایس نصر کا جاپان کی بندرگاہ یوکوسوکا کا دورہ بھی کیا کیا۔ترجمان نے بتایا کہ دورے کا مقصد جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کی 70 سالہ تقریبات کے سلسلے میں انٹر نیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت تھی۔
Next Post
جام صادق پل کا متبادل جلد تعمیر کرنے کا فیصلہ
Wed Nov 9 , 2022
کراچی (پی پی آئی)سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ورلڈ بینک کے 31 رکنی وفد کی کنٹری ڈائریکٹر ڈائریکٹر ناجی بین ہسین کی سربراہی میں ملاقات […]
