کراچی (پی پی آئی)سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ورلڈ بینک کے 31 رکنی وفد کی کنٹری ڈائریکٹر ڈائریکٹر ناجی بین ہسین کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر، ہوسٹنگ پروجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک 500 ملین ڈالرز کا لون دی رہی ہے، ہاؤسنگ کمپنی کیلئے اسٹاف کی بھرتی، کنسلٹنسی، مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم مکمل ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کرنا چاہتے ہیں، سردیاں بھی شروع ہورہی ہیں ہمارے لوگ تکلیف میں ہیں۔اس دوران کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ ورلڈ بینک ہاؤسنگ پروجیکٹ کیلئے فنڈز جاری کرنے جارہی ہے۔ملاقات میں سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
Next Post
مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیل کو مکمل رسائی،عالمی امن کے لیے خطرے کی گھنٹی اسرائیل مقبوضہ وادی میں 2سینٹر آف ایکسیلنس کھولنے کیلئے تیار ہے: اسرائیلی زرعی اتاشی
Wed Nov 9 , 2022
سری نگر (پی پی آئی)بھارت نے زراعت کے شعبے میں تعاون کے نام پر اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیل کو مکمل رسائی دیتے ہوئے کشمیریوں، پاکستانیوں اور پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں […]
