سری نگر (پی پی آئی)بھارت نے زراعت کے شعبے میں تعاون کے نام پر اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیل کو مکمل رسائی دیتے ہوئے کشمیریوں، پاکستانیوں اور پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے زرعی اتاشی یائر ایشیل نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت۔اسرائیل زرعی منصوبے کے تحت دو سینٹر آف ایکسیلنس کھولنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ اعلان منگل کو جموں اور وادی کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب واقع زرعی فارموں کے دورے کے موقع پر کیا۔یائر ایشیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اپنی جدید ٹیکنالوجی جموں و کشمیر کے کسانوں کو دینے کے لیے تیار ہیں۔بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی نے جموں و کشمیر کے زرعی شعبے میں اسرائیل کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے۔یہ دفعہ 370اور 35Aکی منسوخی کے بعد اسرائیل کی طرف سے ایک بڑا اورخطرناک قدم ہے۔
Next Post
بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیر کے سربراہ رویندر رینا کی پاکستان کو دھمکی
Wed Nov 9 , 2022
سری نگر (پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کے سربراہ رویندر رینا نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل بھارت کا قابل اعتماد شراکت دار ہے اور ہرمشکل گھڑی میں بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔
