سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شبیر شاہ کی املاک کے بعد قائد حریت شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ کو ضبط کرنے کی تیاری

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر   میں قابض حکام سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں قائد حریت شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ  کی ضبطی ا  فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں بھارتی حکام حریت پسند شبیر شاہ کی املاک بھی تحویل میں لے چکے ہیں ریاستی تحقیقاتی ادارہ ایس آئی اے  شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ کو ضبط کرنے کا بہانہ ڈھونڈرہا ہے اوراس کے لئے عسکریت پسندی کوفروغ دینے اور نام نہاد ٹیرر فنڈنگ کا جواز تراشاجارہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور بہت جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔