بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صرافہ بازاروں میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی بھی مہنگی  سونا 1200 روپے فی تولہ جب کہ چاندی 60 روپے فی تولہ مہنگی

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز سونے کے ساتھ چاندی کے دام میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام ایک دم 36 ڈالر اضافے کے ساتھ 1708 ڈالر فی اونس ہوگئے۔بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازار وں میں بھی سونے کے دام میں اضافہ دیکھا گیا۔پی پی آئی کے مطابق بدھ کے روز ملک کے صرافہ بازاروں میں سونے کے بھاؤ مزید 1200 روپے فی تولہ بڑھ ایک لاکھ 53 ہزار 500 روپے ہوگئے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1030 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 602 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کے بھاؤ بھی 50 روپے بڑھ کر 1660 روپے فی تولہ ہوگئے۔