اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی 73ہزار سے زائد وارداتیں سال گذشتہ کی نسبت 2022 میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 11 فیصد اضافہ اسنیپ چیکنگ اور شاہین فورس کے باوجود اکتوبر میں ستمبر سے زیادہ وارداتیں ریکارڈ

کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 73ہزار کے قریب جا پہنچی، گذشتہ سال کی نسبت 2022 میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں بدستور جاری ہے، رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 73ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔ 2021 کی نسبت 2022 میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا، 2021 کے دس ماہ میں 65 ہزار901 جبکہ 2022 میں اسی عرصے میں 72 ہزار 941 وارداتیں ہوئی۔شہر میں رات کے اوقات میں اسنیپ چیکنگ اور شاہین فورس کے قیام کے باوجود اکتوبر میں ستمبر سے زیادہ وارداتیں زیادہ ریکارڈ ہوئیں۔ماہ اکتوبر میں اسٹریٹ کرائم کی 7ہزار 789 وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور گاڑی چوری کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ماہ اکتوبر میں موٹرسائیکل چوری و چھینے جانے کی 5ہزار42وارداتیں ہوئیں اور شہری 215 گاڑیوں سے محروم ہوئے۔کراچی میں اسلحے کے زور پر اکتوبر میں 2ہزار 232 موبائل فونز بھی چھینے گئے۔