سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برس بعدسبی ہرنائی ریلوے سیکشن بحال کرنے کا فیصلہ 16

سبی (پی پی آئی) ریلوے حکام نے 16برس بعدسبی ہرنائی ریلوے سیکشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سبی ہرنائی سیکشن پر عملے کو تین ماہ میں ریلوے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی ہے جس سے عوام میں مسرت کی لہردوڑ گئی ہے 1883 میں برطانوی دور حکومت میں ہرنائی اور سبی کے درمیان ریلوے لائن کا یہ منصوبہ  مکمل ہوا تھا سبی ہرنائی، ناکس، شاہرگ اور کھوسٹ کے درمیان دہائیوں تک ٹرین چلتی رہی 2006 میں نامعلوم افراد نے ریلوے کے اس سیکشن پر پانچ 5 بڑے پلوں اور ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا جس کے بعد سروس معطل تھی تقریباً 16برس بعد اب عوامی مطالبہ پر وفاقی حکومت نے سبی ہرنائی سیکشن پر تین ماہ میں ریلوے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت  کی ہے۔