مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قائدِ اعظم ٹرافی چیمپئن کراچی بلیوز کی کراچی واپسی پر شاندار استقبال

کراچی: ، 7 دسمبر 2025(پی پی آئی)قائدِ اعظم ٹرافی چیمپئن کراچی بلیوز کا اتوار کو کراچی واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھائی سال میں دوسری بڑی کامیابی سمیٹ کر قائدِ اعظم ٹرافی جیت کر واپس لوٹنے والی کراچی بلیوز کرکٹ ٹیم کا کراچی ایئرپورٹ پر غیر معمولی استقبال کیا گیا، جہاں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیے جانے اور کھلاڑیوں کو ہار پہنائے جانے سے جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔ ٹیم کی ڈھائی سال میں دوسری ٹرافی نے شہر کی کرکٹ میں غیر معمولی ترقی کی جانب واضح اشارہ بھی دیا۔

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے عہدیداران، جن میں چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس، جوائنٹ سیکریٹری توصیف صدیقی، اسسٹنٹ سیکریٹری وصال انصاری اور مختلف زونز کے نمائندگان شامل تھے، نے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تقریب میں محمد سعید جبار، ظفر احمد، نوشاد احمد خان، امتیاز تنولی، شہباز قریشی، اعجاز خان، ایس ایم عاصم، اصغر علی خٹک، اعظم خان اور دیگر موجود تھے۔

خالد نفیس نے کہا کہ صدر آر سی اے ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کی ٹیموں نے ڈھائی برس میں دو بار قائدِ اعظم ٹرافی جیت کر منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے، جو شہر میں کرکٹ کے فروغ کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی نے اس دوران نیشنل ٹی ٹوئنٹی، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹورنامنٹس میں بھی کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ ون ڈے مقابلے میں ٹیم رنر اپ رہی۔

توصیف صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے کھلاڑیوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی بڑے مقابلے میں مضبوط حریف ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کے ذریعے شہر کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ ٹورنامنٹ نے پاکستان کرکٹ کو سعد بیگ، ثاقب خان، ہارون ارشد، عبداللہ فضل اور محمد عمر جیسے باصلاحیت نوجوان دیے ہیں، جو مستقبل میں ملک و قوم کے نام کو مزید بلند کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔