را لپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاجی دھرنا جاری، شہری مشکلات کا شکار

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا جاری ہے اور کارکنان نے شمس آباد روڈ کو دونوں اطرف سے بند کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کو شدید مشکلات اور اْلجھن کا سامنا ہے۔ اس صورت حال میں انتظامیہ اور پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مختلف شاہراہوں کی بندش اور رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو دفاتر، استپال، سکولز اور کالجز پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت ملکی معیشت کودرست سمت میں گامزن کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے: خرم دستگیر

Thu Nov 10 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیرتواناخرم دستگیرنے کہاہے کہ حکومت ملکی معیشت کودرست سمت میں گامزن کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔لیگی رہنما خرم دستگیرنے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات اپنے مقررہ وقت کے مطابق اکتوبردوہزارتئیس میں ہوں […]