ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں عمران خان کی تقاریر کیلئے سکرینز، مختلف شہروں میں مظاہروں کا منصوبہ

پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر کے لیے سکرین نصب کئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے تحت پرویز خٹک اور دیگر صوبائی قائدین مختلف شہروں میں احتجاج میں شامل ہوں گے۔بدھ کے روز سے دوبارہ شروع ہونے والے لانگ مارچ کے سلسلے میں صوبائی قائدین مانسہرہ جائیں گے ہر ڈسٹرکٹ میں داخلے پر ریلی کی شکل میں استقبال کیا جائے گا،ریلی کا قافلہ کم از کم 50 گاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔قائدین نے بتایا کہ جماعت کی جانب سے جاری احتجاج میں ضلع کی سطح پر بڑی تعداد میں مظاہرین شامل ہوں گے۔ صوبائی قائدین میں صدر پرویز خٹک، اسد قیصر، شاہ فرمان، عاطف خان، شہرام خان ترکئی اور فضل محمد خان شامل ہوں گے جو ہزارہ ڈویڑن اور پشاور ریجن کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔اس پروگرام کے تحت آج جمعہ کے روز ایبٹ آباد میں صوبائی قائدین پہنچیں گے۔ اس کے بعد سنیچر کے روز ہری پور، اتوار کے روز نوشہرہ، اس کے بعد چارسدہ، صوابی، مردان، پشاور، خیبر اور مہمند ضلع میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔اس کے بعد جب لاہور سے روانہ ہونے والی لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گی تو پشاور ریجن، ملاکنڈ، ہزارہ ریجن اور جنوبی اضلاع سے قائدین اور کارکن اسلام آباد پہنچیں گے۔اسی طرح خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی امین گنڈہ پور کی قیادت میں قافلے مختلف شہروں میں جائیں گے۔ اس سلسلے میں آج یہ قافلہ لکی مروت پہنچے گا جبکہ جمعہ کے روز ضلع بنوں اور اتوار کے روز یہ قافلہ ضلع کرک میں پہنچے گا۔اس قافلے کا مقامی سطح پر استقبال کیا جائے گا جہاں بڑی سکرین پر عمران خان کی تقریر نشر کی جائے گا۔