ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لندن،سری نگر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو سائیکاٹرسٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز گیا

لندن/سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو لندن کے رائل کالج آف سائیکاٹرسٹ کی جانب سے سائیکاٹرسٹ آف دی ایئر 2022 ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی سابق طالبہ ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو یہ اہم ترین ایوارڈ ذہنی صحت کے لیے ان کی شاندار خدمات پر دیاگیا ہے۔ ڈاکٹر عفیفہ قاضی نے 1995میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے گریجویشن کیا تھا جس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئیں جہاں انہوں نے سائیکاٹری میں اپنا کیریئر شروع کیا۔ وہ اس وقت برطانیہ میں دماغی صحت کی ایک بڑی تنظیم کے لیے چیف میڈیکل آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے برطانیہ میں دماغی صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں متعد د ایوارڈز دئے گئے ہیں، جن میں 2014 میں ڈیمنشیا کے مرض سے متعلق انکی خدمات کے اعتراف میں اکیڈمک ہیلتھ سائنس نیٹ ورک ہیلتھ انوویشن ایوارڈ اور 2016 میں ایچ ایس جے ایوارڈ شامل ہیں جو کہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کا اہم ترین اعزاز ہے۔ ڈاکٹر قاضی نے ڈیمنشیا کے لیے کمیونٹی کیئر کا ایک جدید اور انتہائی کامیاب ماڈل تیار کیاہے جو اس عارضے میں مبتلا لوگوں کے لیے ہسپتال میں داخلے اور قیام کی مدت کو کم کرتا ہے۔ ان کی خدمات کو برطانیہ کے محکمہ صحت اور بین الاقوامی سطح پر دوسرے ممالک میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیموں نے تسلیم کیا ہے۔