اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 35 کیسز سا منے آ گئے۔اسلام آ باد میں اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 1 سو 41 ہوچکی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد اب تک 11 ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 21 کیسز سامنے آئے جبکہ شہری علاقوں سے 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 4 مریض داخل کیے گئے۔ اس کے علاوہ پمز ہسپتال میں ڈینگی کے 9 مریض لائے گئے۔شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 18 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
Next Post
بھارت اپنی ہٹ دھرمی ترک اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرے، کل جماعتی حریت کانفرنس
Thu Nov 10 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت قراردیتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی روایتی ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے اس دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی متعلقہ […]
