ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیرآباد کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات لینے کی ہدایت

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعار لینے کی ہدایت کر دی۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعارلینے کی ہدایت اور امراض قلب میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے خصوصی شعبہ قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں دل کے پیدائشی سوراخ کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، امراض قلب میں مبتلا بچوں کے پیچیدہ آپریشن کی سہولت انسٹی ٹیوٹ میں فراہم کریں گے تاکہ ایسے بچوں کو علاج کیلئے انڈیا یا باہر جانے کی ضرور ت نہ پڑے۔چودھری پرویز الٰہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے عزیز و اقارب کیلئے بہترین ویٹنگ ایریا بنانے کی بھی ہدایت کی۔