ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف سینیٹرز کی پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک ریلی

اسلام آباد(پی پی آئی)سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف سینیٹرز نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی،محسن عزیز،عبدالقادر ودیگر سینیٹرز ریلی میں شریک ہوئے، شرکانے اعظم سواتی کو انصاف دلانے اور مقدمہ درج کرنے سے متعلق نعرے لگائے۔پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ کے موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایوان بالا کے تمام اراکین ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے سامنے کھڑے ہیں، ریاست تین ستونوں پر قائم ہے، ریاست کام کرتی ہے ایک ضابطے کے تحت، جسے آئین پاکستان کہا جاتا ہے، اگر آئین پاکستان کے تحت اداے نہ چلیں تو وہ ریاست نہیں چل سکتی، آج اس ریاست کا چہرہ شفیق ماں کا چہرہ نہیں لگتا۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، پارلیمنٹ سپریم رہے گی، کمیٹی کمیٹی کھیلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا جو بند کمروں میں بات کرتے ہیں، وہ اپنا خون سڑک پر نہیں دیتے۔ یہ بھونڈا مذاق قانون کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی ارکان سینیٹ کے ساتھ سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر اپنا مقدمہ لے کر کھڑے ہیں، امید ہے انصاف ہوگا اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے گا، مصطفی نواز کھو کھر نے ایک مثال قائم کی، باقی ارکان سے بھی کہتا ہوں اپنا کردار نبھائیں۔