سندھ حکومت کا کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ

کرا چی(پی پی آ ئی) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی سکھر روٹ پر بلٹ ٹرین کا منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عالمی بینک کی درخواست کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی میں ورلڈ بینک کے وفد کے ساتھ ییلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ میں وزارت ٹرانسپورٹ کے کئی افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد تک بلٹ ٹرین چلائیں گے جس کو بتدریج سکھر تک توسیع دی جائے گی، اس منصوبے کے لیے عالمی بینک تعاون کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو آگے بڑھانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔اجلاس میں بی آر ٹی یلو لائن اور تین سو مزید الیکٹرک بسیں لانے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا اور صوبائی وزیر کی تجویز پر عالمی بینک کے نمائندوں نے جوائنٹ سروے کرنے پر اتفاق کیا۔اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ بی آر ٹی یلو لائن پر 438 ملین امریکی ڈالرز لاگت آئے گی جب کہ عالمی بینک کے وفد کو کراچی میں 300 الیکٹرک بسیں فوری لانے کی بھی پیشکش کی گئی۔اس موقع پر عالمی بینک کے وفد کی صوبائی وزیر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چین کی مختلف جیلوں میں 236 پاکستانی قید ہیں:وزارت خارجہ

Fri Nov 11 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کی مختلف جیلوں میں 236 پاکستانی قید ہیں، جن میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ نے چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات پیش کرتے […]