ڈینگی کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے پنجاب حکومت عمران نیازی کی چاکری میں مشغول ہے: حمزہ شہباز

لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشوش کا اظہا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے مؤثر اقدامات نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔ پنجاب حکومت عمران نیازی کی چاکری میں مشغول ہے۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں رواں برس تقریباً 16 ہزار سے زائد ڈینگی کے کیسز رپورٹ جبکہ 25 سے زائد اموات ہو چکی ہیں، پنجاب حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے عوام کی جان خطرات سے دوچار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دلی کی عدالت نے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری نوجوان کی ضمانت منظور کر لی

Fri Nov 11 , 2022
نئی دہلی/سری نگر (پی پی آ ئی)بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت درج ایک جھوٹے مقدمے میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری نوجوان کی درخواست […]