پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹرکالجیٹ اینڈ انٹر اسکول گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں گرلز کالج شکارپور فتحیاب

لاڑکانہ (پی پی آئی)تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام آفیسرز کلب لاڑکانہ میں منعقدہ انٹرکالجیٹ اینڈ انٹر اسکول گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022 گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج شکارپور نے جیت لی۔فاتح ٹیم کی جویریا اور مبین پر مشتمل ٹیم نے شہید بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی بسیرت،کونان کو 1۔2 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔پی پی آئی کے مطابق فائنل کی مہمان خصوصی شہید بے نظیربھٹو کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی وائس پرنسپل میڈم عظمت زہرا تھیں جبکہ صدر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نثار اللہ شیخ اعزازی مہمان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مدیجی پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر،ڈائریکٹر اسپورٹس تعلیمی بورڈ لاڑکانہ محمد رمضان جمالی،ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن، خادم حسین گوپانگ،انیلا ابڑو، مسرت علی میمن,،زاہد علی،محمد شریف بروہی،ظفر علی،عقیل احمد بھی شریک تھے۔پہلے میچ میں سٹی اسکول لاڑکانہ نے او پی ایف اسکول لاڑکانہ کو 2-0 سے, دوسرے میچ میں شہید بے نظیربھٹو کیڈٹ کالج لاڑکانہ نے بیگم نصرت بھٹو گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ کو 1۔2 سے، تیسرہے میچ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج مدیجی کو 0۔2 سے شکست دی۔پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شکارپور نے سٹی اسکول لاڑکانہ کو 2-1 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شہید بے نظیربھٹو کیڈٹ کالج لاڑکانہ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کو 2-1 سے شکست دی۔