پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دیامر میں گرلز اسکولوں کی حفاظت کیلئے نئے سکیورٹی پلان کی منظوری ہر اسکول میں لیویز،پولیس اور چوکیدار کی ہر وقت تعیناتی یقینی بنانے پر زور

گلگت بلتستان (پی پی آئی)ضلع دیامر میں اسکول جلائے جانے کے واقعے کے بعد اعلیٰ سطحی اجلاس میں گرلز اسکولوں کی حفاظت کیلئے نئے سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نئے سکیورٹی پلان کے مطابق طالبات کے ہر اسکول میں لیویز اور پولیس کو تعینات کیا جائے گا۔ داریل میں طالبات کے کل 20 اسکول ہیں اور ہر سکول میں ایک لیوی، ایک پولیس جوان اور اسکول کا ایک چوکیدار ہر وقت تعینات رہے گا۔ اسکولوں کو اس بات کا اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ جب چاہیں مزید سکیورٹی طلب کر سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان ا سکاؤٹس کی پٹرولنگ ٹیم داریل میں تعینات ہو گی اور وقتاً فوقتاً اسکولوں کے ہیڈماسٹروں سے ملاقات کرتی رہے گی“۔