پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میڈ یکل اور ڈ ینٹل کالجوں کی 21 ہزار نشستوں پر 204253 امیدوار، ٹیسٹ آج ہوگا

کراچی (پی پی آئی)کراچی سمیت ملک بھر کے میڈ یکل اور ڈ ینٹل کالجوں کی 21 ہزارنشستوں پر داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 13 نومبر کو ہو گا جس میں 204253 امیدوار شریک ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق تحریری ٹیسٹ کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہو گا ٹیسٹ صبح 11 بجے شروع ہو کر ڈھائی بجے ختم ہو گا، تحریری ٹیسٹ میں امیدواروں کے لیے موبائل فون اور کسی بھی قسم کی الیکٹرانک گھڑی یا ڈیوائس لانا ممنوع ہوگا سندھ میں ٹیسٹ لینے کی زمہ داری ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے پاس ہے جب کہ پنجاب میں یو ایچ ایس، بلوچستان میں بی ایم سی، کے پی کے میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور اسلام آباد میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے پاس ہے۔ پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر نوشاد شیخ نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے امیدوار داخلہ ٹیسٹ دینے کے اہل ہیں جبکہ اس سے قبل 65 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے امیدوار داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کے اہل تھے۔