گھوٹکی کے 101 ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام کی تجویز ایس ایس پی کا ڈی آئی جی کومکتوب، انعامی رقم مقرر،منظوری کی استدعا

میرپور ماتھیلو (پی پی آئی) ضلع گھوٹکی میں 101 ڈاکوؤں کے زندہ یا مردہ گرفتاری پر سروں کی قیمت مقرر کی جائے، ڈاکو تین پولیس افسران اور دو اہلکاروں کی شہادت، اور تین کو زخمی کرنے کی واردات میں ملوث ہیں،پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی نے سفارشی لیٹر ڈی آئی جی سکھر کو لکھ دیا سفارش خط میں 8 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ اور 88 کے سروں کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کرنے کو کہا ہے، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی تنویر حسین تنیو نے ڈی آئی جی پولیس سکھر کو ایک خط کے ذریعے آگاہی دی ہے کہ تین پولیس افسران اور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت اور ایک پولیس افسر اور دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کی ورادات میں ملوث افراد 101 ڈاکوؤں میں سے 8 ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت ایک کروڑ، 88 کے سروں کی قیمت پچاس لاکھ روپے اور دیگر کے سروں کی قیمت پانچ سے بیس لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے خط کے ساتھ ڈاکوؤں کی تفصیل منسلک کی گئی ہے، جن ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ان میں راحب شر، خدابخش شر، ثناء اللہ عرف ثنو شر، جمیل انڈہڑ و دیگر شامل ہیں،واضح رہے کہ 6 نومبر کو 150 مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کرکے ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالملک بھٹو، ایس ایچ او میرپور ماتھیلو عبدالمالک کمانگر، ایس ایچ او کھیجو دین محمد لغاری اور پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا، ایک پولیس ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

موسم سرما کی وجہ سے ڈرائی فروٹس کی قیمتوں میں اضافہ

Sat Nov 12 , 2022
کراچی (پی پی آئی)موسم سرما کی وجہ سے مانگ میں اضافہ ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق مونگ پھلی تھوک میں قیمت 17ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی جس کی فی کلو گرام قیمت تھوک میں 350 روپے جبکہ پرچون میں […]