ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنوبی کوریا سے ترسیلات زرمیں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (پی پی آئی) جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2022تک کی مدت میں جنوبی کوریامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 24.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.7 فیصد زیادہ ہے،پی پی آئی کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی کوریا سے ترسیلات زرکاحجم 24.2ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ ستمبر میں جنوبی کوریا میں کام کرنیوالے پاکستانیوں نے 7.6ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاجواگست میں 8.3ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 8.4ملین ڈالر تھا، جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 7.684ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.198 ارب ڈالرتھا۔