فائنل کیلئے نروس نہیں،انگلینڈ کیخلاف جو پلان بنایا اس پر عمل کرنا ہے:بابر اعظم

میلبرن (پی پی آ ئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے، ہم نروس نہیں ہیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباو نہ لیں، بابر اعظم نے کہا کہ سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں، انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، ہم فائنل میں سو فیصد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی محنت سے کھیلے۔ فائنل کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوور بہت اہم ہیں، ہمارا یقین اللہ پر ہے اور پورا بھروسہ بھی ہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے سوال پر کپتان نے کہا کہ رمیز راجہ سے ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے یہی کہا کہ کھل کر کھیلیں، اپنے گیم پر قائم رہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے، موسم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

Sat Nov 12 , 2022
سری نگر (پی پی آ ئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھارتی پیراملٹری کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق شاشترا سیما بل (ایس ایس بی) کے اہلکار نے ضلع کے علاقے دگنی بل میں اپنی سروس […]