متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بے اختیاروزیراعظم6ماہ میں 5بارفیصلہ لینے لندن جاتے ہیں نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بے اختیاروزیراعظم6ماہ میں 5بارفیصلہ لینے لندن جاتے ہیں۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سابق وزیر دا خلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گیلپ کے مطابق88فیصدبزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سے نالاں ہے سیاسی عدم استحکام،سیاسی عذاب یاسیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں،بے یقینی کے بادل منڈلارہے ہیں، آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی،فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں 30نومبر تک آر یاپارہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا۔نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جمھگٹاا لگا ہوا ہے۔نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں۔نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔