وزیراعلی پنجاب فوری طور پر پی پی رہنما کی رہائی کو یقینی بنائیں: بلاول

لاہور(پی پی آ ئی) وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی رہنما و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریاں افسوس ناک عمل ہیں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے پنجاب کو بند کرنے والی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لیہ کی ایک سڑک پر احتجاج کرنے پر جیالا گرفتار کرلیا، وزیراعلی پنجاب فوری طور پر چوہدری اشفاق کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جلاؤ گھیراؤ کیس پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی، خرم شیرزمان سمیت 15ملزمان پر فرد جرم عائد

Sat Nov 12 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما […]