اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں فائرنگ سے شہید پر بھی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی نے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے شہید کرنے کی بھی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی۔قرارداد پارلیمانی وزیر راجہ بشارت نے پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کے قتل پر وفاقی حکومت سے شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا جو ابھی تک نہیں ہوا۔پی پی آئی کے مطابق قرارداد کے متن میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ارشد شریف کے قتل پر کوئی ایکشن نہیں لیا ایک بار پھر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کے خلاف انکوائری کروا کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔متن میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ اپنی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنائے جو عناصر کے کاررائی کرکے انہیں سخت اور قرار واقعی سزا دے۔اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ اہم قردار دار ہیں اس کی اپوزیشن کو بھی حمایت کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ بھر میں ڈینگی کیسز میں کمی 95 کیسز رپورٹ، 52 کراچی سے یکم نومبر سے اب تک سندھ میں 1 ہزار 708 کیسز رپورٹ

Mon Nov 14 , 2022
کراچی (پی پی آئی)سندھ بھر میں اس وقت 95 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 52 کا تعلق کراچی سے ہے۔ رواں برس ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی تھی جن میں سے 48 کا تعلق کراچی سے ہے ضلع کورنگی میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے ضلع شرقی […]