انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا پی پی کی غلامی سے آزاد ہونا ضروری ہے، خرم شیر زمان اگر15 روز میں الیکشن کروائے جاسکتے ہیں تو پولیس نفری کی کمی کا بہانا کس لیے کیا گیا؟ الیکشن کمیشن مسلسل عوام کی فریاد نظرانداز اور عدالتی حکم کی توہین کا مرتکب ہورہا ہے:پی ٹی آئی

کراچی (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا پی پی کی غلامی سے آزاد ہونا ضروری ہے۔پی پی آئی کے مطابق خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن مسلسل عوام کی فریاد نظرانداز، عدالتی حکم کی توہین کررہا ہے، 15 روز میں الیکشن کروائے جاسکتے ہیں تو پولیس نفری کا بہانا کس لیے کیا گیا؟خرم شیر زمان نے کہا کہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا پی پی کی غلامی سے آزاد ہونا ضروری ہے، الیکشن کمیشن اس وقت پیپلز پارٹی کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے، جو جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں بہتر ہے وہ مکمل الیکشن سے بائیکاٹ کردیں۔ پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی کارکردگی، خدمات صرف سیاست کو چمکانے پر مرکوز ہے، ایم کیو ایم، پی پی واقف ہیں اس بار مہاجر کارڈ یا بھٹو نہیں بکے گا کیونکہ یہ ضمیر فروش عوام میں جانے کے لائق نہیں رہے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے نمائندوں کی ضرورت ہے۔ الیکشن سے بھاگنے والی مخالف جماعتوں کو مزید بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد پلوامہ نہیں،لانگ مارچ ضرور آئے گا، بابر اعوان حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے، تمام فیصلے لندن میں ہورہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار لیڈر کے بغیر بھی لاکھوں لوگ سڑک پر ہیں

Mon Nov 14 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ ضرور آئے گا۔پی پی آئی کے مطابق بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے، […]