عمران کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان زمان پارک سے ایئرپورٹ روانہ

لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان زمان پارک سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔ عمران خان کے صاحبزادے زمان پارک سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئے،پی پی آئی کے مطابق قاسم اور سلیمان کی زمان پارک سے روانگی کے وقت سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے،بیٹوں کی آمد کے باعث چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی سیاسی مصروفیات کو محدود کردیا تھا۔یاد رہے کہ قاسم اور سلیمان والد عمران خان کی عیادت کیلئے جمعرات کو پاکستان آئے تھے۔

Next Post

فائنل میچ میں پاکستان کے نعرے لگانیوالے کشمیریوں پر بھارت میں تشدد کشمیری طلبا پر پتھراؤ کیا گیا جس سے کئی طلبا زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج

Tue Nov 15 , 2022
چنڈی گڑھ (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ میں بھارت میں پاکستانی ٹیم کا ساتھ دینا کشمیریوں کو مہنگا پڑ گیا۔انتہا پسند ہندووں نے کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بھارتی […]