لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ جے آئی ٹی ارکان کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ ہی نہیں کیاگیا،پی پی آئی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ داخلہ صرف واقعہ کی تفتیش کیلئے صرف لیٹرہی جاری کر سکی،ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی، جس میں ایک شخص جاں بحق اور عمران خان سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Next Post
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف لارجر بنچ تحلیل جسٹس علی ضیا باجوہ کی سماعت سے معذرت، کیس کی سماعت 29نومبر تک ملتوی
Tue Nov 15 , 2022
لاہور(پی پی آئی)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف لارجر بنچ تحلیل ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق بنچ کے ممبرجسٹس علی ضیا باجوہ نے سماعت سے معذرت کرلی، جسٹس علی ضیا باجوہ کاکہناتھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بنچ میں شامل نہیں ہو سکتا،عدالت نے […]
