کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد منظور کرلی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر سرداربابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت 2 گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکریٹری بشریٰ رند نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
Next Post
متنازع ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی
Tue Nov 15 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی […]
