اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 نومبر تک ملتوی کردی گئی،سینئر سول جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج نے کی،سماعت کے دوران رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی حاضری لگائی گئی۔
Next Post
رپورٹنگ معیار بہت نیچے گئے ہیں، الفاظ کو ٹوئسٹ کر دیتے ہیں:فواد چوہدری امریکی سازش کے حوالے سے عمران خان کے تازہ بیان پرپی ٹی آئی رہنما کا رد عمل
Tue Nov 15 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے امریکی سازش کا بیانیہ چھوڑنے والے مؤقف کو غلط رپورٹنگ کا نتیجہ قرار دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ امریکہ نے عمران خان پر حملے پر سخت ردعمل دیا، […]
