کراچی (پی پی آئی)رواں سال سندھ سمیت چاروں صوبوں میں عرب حکمرانوں اور شاہی خاندانوں کے کل 36 افراد کو شکار کے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔وہ ساحلی، میدانی، اور پہاڑی علاقوں میں اپنے بازوں کے ذریعے آئی یو سی این کی ریڈ لسٹ میں شامل نایاب تلور پرندوں کا شکار کریں گے۔ ان میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں آج بھی سیلاب کا پانی موجود ہے یا جہاں شورش ہے۔پی پی آئی کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ سندھ میں صوبائی حکومت نے مقامی افراد کے شکار کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم عرب شکاریوں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔
Next Post
حیدرآباد کی مہران آرٹس کونسل میں 10روزہ سندھ تھیٹر فیسٹیول2022 شروع سندھ کا انتظامی دارالحکومت کراچی لیکن ثقافتی دارالحکومت حیدر آباد ہے: سردار علی شاہ سکھر، لاڑکانہ،میرپور خاص سمیت تمام آرٹس کونسلز کو بھی فعال کر یں گے:محمد احمد شاہ
Tue Nov 15 , 2022
حیدرآباد (پی پی آئی)حیدرآباد میں ” سندھ تھیٹر فیسٹیول 2022″ کا اہتمام مہران آرٹس کونسل میں کیا گیا۔دس روزہ سندھ فیسٹیول کا افتتاح وزیر ثقافت سردار علی شاہ اور صدرآرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے کیا۔۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ثقافت سردار علی […]
