نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بھائی انتقال کرگئے۔

کراچی (پی پی آئی)فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر صبا قمر نے ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعْونَ‘ تحریر کیا۔بعدازاں اداکارہ کی منیجر مشال چیمہ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر صبا قمر کے پیغام کی تصدیق کی۔پی پی آئی کے مطابق مشال چیمہ نے تحریر کیا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ مجھے یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ آج صبح صبا قمر کے بھائی انتقال کرگئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے صبا قمر کے بھائی کے لیے دعا مغفرت کی درخواست کی۔واضح رہے کہ صبا قمر اپنے بھائی کو منا کہہ کر پکارتی تھیں۔

Next Post

انتظار ہے کہ سپریم کورٹ پوسٹ مارٹم رپورٹ پر کمیشن کب تشکیل دے گی: جویریہ صدیقی

Tue Nov 15 , 2022
کراچی (پی پی آئی)صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہل خانہ کے حوالے کردی گئی تھی، جس کی تصدیق مقتول صحافی کی بیوہ جویریہ صدیقی نے کی تھی۔پی پی آئی کے مطابق جویریہ صدیقی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ رپورٹ موصول ہوگئی ہے اب […]