دعا بھٹو نے شوہر حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے دائر درخواست واپس لے لی ملیر سے اولڈ کراچی منتقل ہوگئی ہوں، اس عدالت سے درخواست واپس لینا چاہتی ہوں ملیر فیملی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی دوسری اہلیہ دعا بھٹو کی درخواست پر کیس خارج کر دیا

کراچی: رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے شوہر حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے دائر درخواست واپس لے لی۔دعا بھٹو نے گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو آج واپس لے لی۔رکن اسمبلی نے درخواست واپسی کے لیے مؤقف اختیار کیا کہ میں ملیر سے اولڈ کراچی منتقل ہوگئی ہوں، منتقلی کے باعث اس عدالت سے درخواست واپس لینا چاہتی ہوں۔ملیر فیملی کورٹ نے دعا بھٹو کی درخواست پر کیس خارج کر دیا۔یاد رہے کہ دعا بھٹو نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ بہت سی وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر مزید حلیم عادل شیخ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔پی پی آئی کے مطابق حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو کے اس اقدام کو اپنے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دعا بھٹو سے خوف یا سازش کے تحت یہ سب کرایا گیا ہے، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 2018 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی 2021 میں منظرِ عام پر آئی تھی۔دعا بھٹو حلیم عادل شیخ کی دوسری اہلیہ ہیں۔ جوڑے کا ایک سال کا بیٹا ہے۔

Next Post

فوج نے ابھی تک نئے آرمی چیف کیلئے نام نہیں بھیجے، خواجہ آصف کیا وزیر اعظم اور زرداری میں آرمی چیف کے نام پر ڈیڈ لاک ہے؟:صحافی ’ابھی آرمی چیف کے نام پر مشاورت ہی نہیں ہوئی تو ڈیڈ لاک کیسے ہوگا؟

Tue Nov 15 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابھی تک فوج نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے نام نہیں بھیجے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم شہباز شریف […]