ارشد شریف قتل کیس؛ ایف آئی اے نے مراد سعید اور فیصل واوڈا کو طلب کرلیا

اسلام آباد (پی پی آئی) مرحوم صحافی ارشد قتل کیس میں پاکستان تحریک انصافکے رہنما مراد سعید اور فیصل واوڈا کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آی اے) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔پی پی آئی کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کے روز ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

Next Post

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری مالم جبہ میں ہر سو سفیدی، گانچھے، استور اور ناران میں بھی برفباری سے سردی استور میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی،ناران میں 3 فٹ سے زائد برف

Tue Nov 15 , 2022
گلگت بلتستان(پی پی آئی)گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سیاحتی مقامات جاڑے کی لپیٹ میں ہیں۔وادی نیلم اور مانسہرہ کے پہاڑ بھی برف باری سے سفید ہوگئے، جب کہ کاغان ناران اور سری پائے میں بھی برف […]