گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری مالم جبہ میں ہر سو سفیدی، گانچھے، استور اور ناران میں بھی برفباری سے سردی استور میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی،ناران میں 3 فٹ سے زائد برف

گلگت بلتستان(پی پی آئی)گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سیاحتی مقامات جاڑے کی لپیٹ میں ہیں۔وادی نیلم اور مانسہرہ کے پہاڑ بھی برف باری سے سفید ہوگئے، جب کہ کاغان ناران اور سری پائے میں بھی برف کے سفید گالے برس رہے ہیں۔ مالم جبہ میں ہر سو سفیدی سے وادی کا حسن نکھر گیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے ماتھے کا جھومر کہلائے جانے والے گلگت کے ضلع گانچھے، استور اور ناران میں بھی برفباری سے سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔استور میں جہاں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی تو وہیں موسم سرد ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا۔ انتظامیہ نے ڈرائیورز کو دوران سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ناران میں اب تک تین فٹ سے زائد برف پڑچکی جس کے بعد کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھاری مشینری کے ساتھ قومی شاہراہ سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔

Next Post

کراچی میں چلنے والی سردہواؤں نے شہر میں خنکی میں اضافہ

Tue Nov 15 , 2022
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں چلنے والی ہواؤں نے شہر میں خنکی میں اضافہ کردیا ہے۔گزشتہ رات کراچی کا کم از کم درجہ حرار ت اکیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ہلکی سردی کی یہ لہر صرف چند روز ہی برقرار رہے گی، […]