سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین عدالت کیس عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا نادانستہ طور پر اٹھائے گئے قدم پر افسوس ہے:عمران خان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توہین عدالت کیس میں اپنے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر حکم عدولی نہیں کی، عدالتی حکم کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔ عمران خان نے توہین عدالت کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ کو جمع کروا دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جواب عمران خان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا ہے۔عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ جان بوجھ کر سپریم کورٹ کی حکم عدولی نہیں کی، مجھے 25 مئی کی شام کو عدالتی حکم کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بابر اعوان کی مجھ سے ملاقات کرانے کا کہا تھا، لیکن حکم کے باوجود انتظامیہ نے بابر اعوان کی ملاقات نہیں کرائی۔انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج میں جیمرز کی وجہ سے فون کے ذریعے رابطہ ممکن نہیں تھا، میں نے شام 6.45 کا ویڈیو پیغام کارکنوں کی معلومات کی بنیاد پر جاری کیا۔ ڈی چوک جانے کی کال حکومتی رویئے کیخلاف پرامن احتجاج کیلئے تھی، نادانستہ طور پر اٹھائے گئے قدم پر افسوس ہے۔ پارٹی یا میں نے کسی وکیل کو سپریم کورٹ کے کیس میں شامل ہونے کو نہیں کہا، مجھے اب بتایا گیا ہے کہ اسد عمر نے جی نائن گراؤنڈ کی ہدایات دیں۔عمران خان نے استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ خفیہ اداروں کی رپورٹس عدالتی حکم عدولی ثابت نہیں کرتیں، خفیہ اداروں کی رپورٹس حقائق کے خلاف اور یکطرفہ ہیں، توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔